aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان كی ایك ریاست ٹمل ناڈو ہے۔جہاں تمل زبان بولی جاتی ہے۔جس كا درالحكومت چینائی ہے۔ جس كا پرانا نام مدراس تھا۔یہ سرزمین اولیائے اكرم كی آمد اور فیوض و بركات كی وجہ سے علم وادب كے معاملےمیں ذرخیز رہی ہے۔اس كتاب میں سرزمین ٹمل ناڈو كے اولیاء كرام كی عہد بہ عہدتاریخ كو رقم كیا گیا ہے۔جس میں پوری ریاست كے كم و بیش ایك سو اسی 180 بزرگان دین كی پیدائش ،مختصر احوال و كوائف ،مدفون ہونے كی تفصیل درج ہے۔مصنفہ نے تمام بزرگان دین شامل كرتے ہوئے ایك اہم دستاویز تیار کردی ہے۔جس سے عقیدت مندبآسانی مستفید ہوسكتے ہیں۔یہ بزرگان دین وہ قابل ہستیاں تھیں جن كی آمد سے برصغیر میں اسلام كی روشنی پھیلی اور ایك بڑا طبقہ كفر كی تاریكی سے نكل آیا۔اس اعتبار سے یہ كتاب ان بزرگان دین كی اسلامی اور ملی خدمات كا بہترین خراج عقیدت ہے۔كتاب میں بعض اولیاء اكرم كی تفصیلی حالات درج ہیں اور بعض بزرگوں كے صرف نام اور آستانوں كا ذكر ہے كہ ان كے متعلق مزید معلومات حاصل نہ ہوسكیں۔لیكن مصنفہ نے پوری كوشش كی ہے كہ ہر بزرگ كا نام اس كتاب كی زینت بن جائے۔اس تصنیف میں اولیائے اكرام كی تفصیل جغرافیائی مقاما ت كے اعتبار سے ہجائی ترتیب كے ساتھ پیش كی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free