aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عثمانیہ یونیورسٹی اور اس کے تحت رو بہ عمل دارالترجمہ اردو ادب کی تاریخ میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ اپنے دور عروج میں انہوں نے اردو کی جو خدمات انجام دی ہیں وہ اظہر من الشمس ہیں۔ اس نے ان مضامین پر بھی سلیس اور آسان زبان میں کتابیں شائع کیں جنہیں عموماً مشکل اور بورنگ سمجھا جاتا ہے مثلاً ریاضی، کیمیا، طبیعیات اور فلسفہ۔ زیر نظر کتاب ایسے ہی ایک مضمون یعنی فلسفہ سے متعلق ہے۔ اس کتاب کے اصل مصنف کلیمنٹ سی۔ جے۔ ویب ہیں اور اسے اردو کے قالب میں مولوی احسان احمد صاحب نے ڈھالا ہے۔ اس میں فلسفے کی تاریخ، افلاطون اور اس کے متقدمین، ارسطو اور اس کے متاخرین، فلسفہ اور عیسویت کا آغاز، ابتدائی یوروپین فلسفہ، بعد کے دور کا جدید یوروپین فلسفہ، ڈیکارٹ اور اس کے متاخرین، لاک کے بعد فلسفہ، کانٹ کے معاصرین اور اس کے بعد کے فلاسفہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔