Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Mohammad Qaasim Firishta

Publisher : Munshi Nawal Kishor, Lucknow

Year of Publication : 1934

Language : Persian

Categories : History, Publications Of Munshi Naval Kishore

Sub Categories : Indian History

Pages : 374

Contributor : Suman Mishra

tareekh-e-farishta farsi
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

مغلیہ ہندوستان میں تصنیف شدہ کئی کتابیں ہندوستان کی اہم ترین کتابوں میں شمار ہوتی تھیں جو ایک زمانے تک ہر پڑھے لکھے کے لیے لازم بھی ہوتی تھیں اب بھی اس کی اہمیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے کیونکہ اس کتا ب کاشمار اصل متون میں سے ہوتا ہے ۔ اس کتاب کے مؤلف و مصنف محمد قاسم فرشتہ تھے جن کی وفات 1620 میں ہوئی اور کتاب میں 1606تک کے واقعات در ج ہیں ۔ اس کو مصنف نے ابراہیم عادل شاہ ثانی کے حکم سے لکھا تھا ۔ اس کتاب کے لیے انہوں نے بے شمار دیگر کتابوں سے واقعات اخذکیے جن میں سے کچھ کتابیں وہ ہیں جو طبقات اکبر ی کے ماخذمیں بھی شامل ہیں ۔ مقدمہ کے علاوہ بارہ مقالے ہیں ۔ مقدمہ میں ہندوستان میں ظہور اسلام کی کیفیات اورراجگان ہنود کا بیان ہے ۔پہلا مقالہ سلاطین لاہور۔ دوسرا سلاطین دہلی، تیسرا شاہان دکن، چوتھا شاہان گجرات، پانچواں سلاطین مالوہ ،چھٹا شاہان خاندیس ، ساتواں شاہان بنگالہ ،آٹھواں سلاطین بنگالہ ،نواں شاہان سندھ، دسواںشاہان کشمیر ،گیارہواں فرماروان مالابار اور بارہواں مقالہ مشائخین ہندوستان کے حالات پر ہے۔ پر انی طرز تحر یر کی وجہ سے کتاب کا مطالعہ دشوار ہے لیکن ماخذکے حصول کے لیے اس کتاب کا مطالعہ لازمی ہے۔ اِس تاریخ کو پہلی بار ممبئی کے انگریز گورنر لارڈ الفنسٹن نے نہایت اہتمام کے ساتھ دو ضخیم جلدوں پر 1832ء میں شائع کروایا۔ اِس کے بعد لکھنؤ سے مطبع منشی نول کشور نے اِس کے متعدد ایڈیشن شائع کیے۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
Speak Now