aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب غیاث الدین بلبن کے دور 1265ء سے فیروز شاہ تغلق کے چھٹے سال 1357ء تک سلاطین دہلی کی پچانوے سال کی نہایت اہم تاریخ ہے،یہ کتاب فارسی زبان میں ہے،جس میں ہندوستان کےتین حکمران خاندانوں بلبن،خلجی اورتغلق کی تاریخ کا احاطہ کیا گیا ہے ۔تاریخ فیروز شاہی میں صرف ان آٹھ سلاطین کی تاریخ بیان کی گی ہےجن کےحالات کےخود مصنف چشم دیدگواہ تھےیاجن کےبارےمیں دیگرمعتبر افرادنےانھیں اطلاعات بہم پہنچائی تھیں ،چونکہ واقعات عینی شہادت کی بنیاد پر لکھے گئے ہیں جس سےکتاب کی تاریخی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے۔ یہ حصہ اول ہے جس کے تصحیح وغیرہ شیخ عبد الرشید نے کی ہے۔