aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "تاریخ ہند" دو حصوں پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کو ایشور پرشاد نے اپنی دیرینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے لکھا تھا۔ ان کی ایک خواہش تھی کہ وہ اسکول اور کالج کے طلباء کے لیے تاریخ کی معیاری کتاب لکھیں، جس سے طلباء ہندوستان کی ثقافتی تاریخ سے واقف ہوں۔ اس کتاب کے پہلے حصہ میں مصنف نے پہلے ہندوستان کا جغرافیہ بیان کیا ہے۔ اسکے بعد آریوں کے حملے سے قبل سے لیکر مغلوں کے زوال اور مرہٹوں کی ترقی تک کے حالات کا احاطہ کیا ہے۔ دوسرے حصہ میں اہل یورپ کی ہندوستان کی آمد، اس ضمن میں مختلف لڑائیاں، مختلف وائسرائے اور ان کے انتظامی امور، سرکار ہند اور اس کے مختلف محکمے، دیسی ریاستیں اور خلاصہ کے طور پر انگریزی حکومت کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں نہایت ہی سادہ انداز میں ہندوستان کی تاریخ کچھ اس طرح بیان کی ہے جس سے ہندوستانی تہذیب و ثقافت کے خدو خال ابھر کر آجائیں۔ یہ ایک بہترین کتاب ہے جس کی اہم خصوصیت اختصار ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free