aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان میں صوفیاء کرام کی تاریخ کے حوالے سے یہ کتاب نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اس کتاب میں صوفی اکرام حضرت خواجہ معین الدین کی حالاتِ زندگی پیدائش سے لیکر ہندستان کے سفر تک تمام حالات پر روشنی ڈالی گئی ہے ،کتاب اس وقت کے تاریخی پس منظر کو بھی بیان کرتی ہے نیز ہندوستان کی آ بادی کا تذکرہ ،اجمیر کی تاریخ ،تارا گڑھ کے حالات سب کچھ بہت تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں ، خواجہ معین الدین چشتی کا پدری نسبت نامہ ،مادری نسبت نامہ،پیدائش کا حال، ترک دنیا ،ان کے کرامات ،گلزار ابراہیمی اور آتش پرستوں توبہ وغیرہ کا تفصیلی بیان کیا گیا ہے ، خواجہ معین الدین چشتی کے عقیدت مند اور شائقینِ تاریخ کے لیے یہ کتاب بہت مستفیض ثابت ہوگی۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free