aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر جدوجہد آزادیء ہند، تقسیم ہند اور وجود پاکستان کی تاریخ بیان کرتی اہم کتاب ہے۔جس میں قیام پاکستان کی تاریخ کو سیاسی ،مذہبی ،تہذیبی اور اقتصادی پس منظر میں پیش کیا گیا ہے۔کتاب کی ضرورت کے متعلق مولف پیام شاہجہان پوری رقمطراز ہیں۔ "ملک کن قربابیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور اس کے اسلاف نے ہندو اور انگریز کے کیسے کیسے چرکے برداشت کئے ہیں،آج وقت کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہم نئی نسل کو پاکستان کی جدو جہد ،اس کے مذہبی ،سیاسی ،تمدنی اور اقتصادی پس منظر سے آگاہ کریں تاکہ ہماری یہ نسل اپنی تاریخ سے پوری طرح باخبر ہوسکے۔اسی ضرورت کے پیش نظر یہ کتاب تالیف کی گئی ہے۔" اس تاریخ کاآغاز آریوں کی آمدسے ہوتا ہے ،پھراسلاف کی قربانیوں ،سیاسی ،سماجی ،تہذیبی و ثقافتی نظریات کے تحت جدو جہد آزادی اورقیام پاکستان کی تفصیل دی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets