aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب کے دو حصے ہیں۔ پہلے حصے میں برطانوی عہد میں ہندوستان کی دیسی تعلیم اور حصہ دوم میں حصول آزادی کے بعد تعلیم پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب میں ہندوستان کی ان خاص تعلیمی تبدیلیوں کا مجمل خاکہ پیش کیا گیا ہے جو ۱۷۶۵ سے شروع ہونے والے عہد جدید میں رونما ہوئیں۔ اس میں ہندوستان کی جدید تعلیمی تاریخ کی ہر اہم منزل پر ایک مکمل اور جامع تبصرہ کرنے اور ہر اہم فیصلے کے پیچھے کار فرما اسباب اور ان کے اثرات کو سمجھانے اور دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ موجودہ نظام تعلیم کس طرح وجود میں آیا ۔ ان تبصروں میں حال کو سمجھنے کے ساتھ مستقبل کی اصلاحات اور تنظیم نو کے رخ کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ کتاب میں اقتباسات کی بڑی تعداد پائی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہ طالب علم جو اصل ماخذ تک دسترس نہیں رکھتے، انہیں یہاں سے حوالہ مل جائے اور قاری کو یہ بھی معلوم ہوجائے کہ اس موضوع پر بہت سا مواد اصل دستاویزوں کی شکل میں آج بھی موجود ہیں۔