aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تاریخِ اندلس جہاں ہمیں عروج و زوال کی ہوش رُبا داستان سناتی ہے وہاں قرونِ وُسطیٰ میں مسلمان سائنسدانوں کے عظیم کارہائے نمایاں سے بھی نقاب اُلٹتی نظر آتی ہے اور اِس حقیقت سے آگاہ کرتی ہے کہ موجودہ سائنسی ترقی کی بنیادوں میں دراصل قرونِ وُسطیٰ کے مسلمان سائنسدانوں ہی کا ہاتھ ہے اور اِسلامی ہسپانیہ کے سائنس دان بغداد کے مسلمان سائنسدانوں سے کسی طور پیچھے نہ تھے۔ زیر نظر کتاب"تاریخ اندلس"عبد القوی کی تصنیف ہے۔جس میں اندلس کے مشہور مقامات،محلات،مساجد اور مقابر کےخاکے اور تصاویرشامل ہے۔مسجد قرطبہ کے حوالے سے نہ صرف تاریخ بلکہ اس کے سنگ وخشت اور وہاں کی جغرافیائی حالات وغیرہ کی تاریخ کے حوالے سے باقاعدہ ایک الگ باب قائم ہے اس کے علاوہ فتح اسپین سے لیکر اسباب زوال اور طرز سیاست کی مکمل تاریخ بیان کی گئی ہے۔