aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب علم کیمیا سے متعلق ہے۔ اردو کے کسی بھی قاری کے لیے یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ آج جن علوم کو خالص انگریزی علوم و فنون کے زمرے میں رکھا جاتا ہے، ایک زمانے میں موٴقر جامعہ عثمانیہ کے دار الترجمہ کے تحت اردو میں بھرپور مقدار میں برتے جاتے تھے، خواہ یہ مباحثِ علم کی سطح پر ہوں یا اصطلاحات سازی کی سطح پر۔ یہ کتاب بھی انہیں مباحث سے معاملہ کرتی ہے اور یہ بات بڑی وضاحت کے ساتھ بتاتی ہے کہ اگر اردو میں علم کیمیا، حیاتیات اور طبیعیات وغیرہ جیسے علوم سے متعلق اصطلاحات وضع کی جائیں تو ان کا قاعدہ کلیہ کیا ہونا چاہیے۔ اس میں علم کیمیا سے متعلق ایسی اصطلاحات قاری کو ملتی ہیں جو اب تقریباً متروک ہو چکی ہیں، تاہم یہ حقیقت اپنی جگہ مسلم ہے کہ کسی زمانے میں یہ ساری کی ساری رائج اور چلن میں تھیں۔