aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شیخ محمّد زکی صدیقی کی پیدائش اگست 1874 میں موضع ہری ہانس ضلع سیوان (بہار) میں ہویی تھی ۔والدین کے اکلوتے بیٹے تھے اور دو بہنیں بی بی فاطمہ جان اور بی بی رسول جان تھیں ۔ بی بی فاطمہ جان کی شادی قبلہ و کعبہ مجتہد مولانا راحت حسین رضوی کے بھانجے سید نظیر حسن ۔گوپلپور سے ہویی تھی جو سیوان کورٹ میں وکیل تھے ۔ بی بی فاطمہ جان بسسلا زیارت کربلا معلی گین اور وہیں انکا انتقال ہوا ۔
محمّد زکی س س صدیقی ملازمت کے سلسلے میں مونگیر ( بہار) غازیپور ۔گورکھپور اور بستی میں مقیم رہے ۔
1890بستی کورٹ میں ملازمت اختیار کیا اور 1934 میں ساتھ سال کی عمر میں ملازمت سے سبکدوش ہوے اور وطن ہری ہانس میں مستقل قیام کیا ۔
1940 میں کتاب " تاریخ حرھانس تصنیف کا کم شروع کیا جو چار سال کی محنت اور جان فشانی کے بعد 1944 میں قلم بند کیا ۔
محمّد زکی صدیقی کا 1946 میں انتقال ہوا اور اپنے وطن حرھانس میں دفن ہوے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets