aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ترجمہ ہر دور میں ہر زبان کی اہم ترین ضرورت رہا ہے، کیوں کہ اسی ترجمہ کے ذریعہ مختلف زبانوں، تہذیبوں اور قوموں کے درمیان پڑے ہوئے اجنبیت کے پردے ہٹے، علم و عرفان اور ادب کو لوگوں لوگوں کی مشترکہ میراث بنانے میں ترجمہ نے اہم کردار ادا کیا ہے،دورِحاضر میں آمدورفت میں وسعت اورسرعت آجانےکی وجہ سےدنیاکی مختلف زبانیں بولنے والوںمیں ارتباط واختلاط بڑھتاجارہاہے،اس لیےایک دوسرے کوسمجھنےکی کوشش بھی تیز سےتیز ترہوتی گئی ہے۔ دوسروں سے استفادہ کرنے کیایک صورت ترجمہ بھی ہے۔ زبان کے پھلنے پھولنے میں بھی ترجمہ ایک اہم کرداراداکرتاہے ۔نئی اصنافِ ادب کا ورود ہمیشہ ترجمے کے ذریعے ہی ممکن ہوسکا ہے۔اس کتاب میں ترجمہ نگاری کی اہمیت و ضرورت، تقاضوں، ترجمہ نگاری کے اصول ،ترجمہ نگاری کے مسائل اور تراجم و اصلاح سازی کے مسائل پر مبنی تحقیقی مضامین شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets