aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر تالیف "تصوف اور سریت" لطیف اللہ صاحب کی کتاب ہے ۔ اس کتاب میں انھوں نے قرآن و سنت سے استناد کرتے ہوئے تصوف سے متعلق مغالطوں، غلط فہمیوں اور در اندازیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہےاور اس نظریے کو رد کیا گیا ہےکہ تصوف کسی نوعیت کی سریت ہے جو خارج سے مسلمانوں کے روحانی رویے میں داخل ہوئی۔مصنف نے تصوف اور سریت کا تقابلی مطالعہ کیا ہے جس میں دونوں کو الگ الگ معنی میں استعمال کیا ہے۔ تصوف سے مراد وہ روحانی اور عرفانی رویہ ہے جس کا اظہار صوفیہ کرام نے تاریخ کے مختلف ادوار میں کیا ہے۔ اس کے برخلاف سریت ان معنوں میں مستعمل ہوا ہے جن معنوں میں انگریزی کا لفظ mysticismہوتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free