aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
علامہ اقبال کا تصور تصوف کوئی پوشیدہ شئے نہیں ہے بلکہ ان کا تصور معروف ہے ہاں یہ الگ ہے کہ اقبال کے متصوفانہ خیالات میں تبدیلی آتی رہی اور وہ اپنے خیالات ترقی کے ساتھ ساتھ اشعار اور اپنے مقالات میں ظاہر کرتے رہے۔ اس کتاب میں سب سے پہلے دیگر مذاہب کے متصوفانہ خیالات کو پیش کیا گیا ہے اور اس کے بعد علامہ اقبال کے تصور تصوف کو عہد بعہد بیان کیا ہے اور ان کے کلام میں کیا تبدیلیاں آئیں اسے بھی واضح کیا گیا ہے۔