aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب تصور خدا پر لکھی گئی ہے۔ اس میں ہزاروں سال پرانے تصور خدا کو آج کے انسانی علم کے مقابل رکھ کر اس کا از سر نو جائزہ لیا گیا ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ خدا کے ساتھ جذباتی اور اندھے عقیدے کے بجائے عقل و خرد کا رشتہ استوار کیا جانا چاہئے ۔ جسے ہم خدا کہتے ہیں ،وہ کسی کے ماننے یا نہ ماننے کا محتاج نہیں پھر ہم اس کے نام پر کشت و خون کرنے پر آمادہ کیوں ہو جاتے ہیں ۔اسی خدا نے اثبات و نفی کی دنیا تخلیق کی ۔ ہم تشدد اور لٹھ بازی سے خدا کا نام زمین پر عام کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ ہماری لٹھ بازی کا محتاج نہیں ۔ تصور خدا پر یہ کتاب الگ الگ نوع سے علمی و تحقیقی مباحث پیش کرتی ہے اور سائنس کی روشنی میں مدعا کو ثابت کرنے کے شواہد سامنے کرتی ہے۔ ٹائیٹل میں خلا میں تیرتے سیاروں اور لا محدود وسعت کو دکھا کر خدا کی ناقابل تصور قدرت کو بتایا گیا ہے۔