aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"تذکرہ بزم سخن " اور "طور کلیم" شعرائے ریختہ کے فارسی زبان کے دو تذکرے ہیں۔ جن کو سید شاہ عطاء الرحمن عطا کاکوی نے اردو زبان میں ترجمہ و تلخیص کی ہے۔ "طور کلیم" دو حصوں میں ہے جس کا پہلا حصہ شعراء ریختہ پر مشتمل ہے اور دوسرے حصے میں بھاکا شعرا کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ طور کلیم میں 211 شعرا ء ریختہ گو کا تذکرہ کیا گیا ہے جبکہ بزم سخن میں 434 شعرا ء کا تذکرہ شامل ہے۔ جن میں تقریبا 150 شعرا کا دونوں تذکروں میں تکرار ہے۔ یہ تذکرے نور الحسن حان کلیم اور علی حسن خان کلیم نے تصنیف کئے ہیں۔ یہ دونوں بھائی تھے، اور بھوپال کے اہل علم گھرانے سے تعلق تھا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets