by Mirza Qadir Bakhsh Sabir Dehlavi
tazkira-e-gulistan-e-sukhan
Volume-002
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Volume-002
زیر نظر "گلستان سخن" مرزا قادر بخش کا تذکرہ ہے۔ یہ اردو زبان کا نہایت ہی ضخیم تذکرہ ہے اور اسی قدر مستند بھی۔ مرزا قادر بخش، امام بخش صہبائی کے تلامذہ میں شمار ہوتے ہیں اور فن شعر کے ماہر ہیں۔ ان کا یہ تذکرہ 1857 سے قبل لکھے گئے تبصروں میں سب سے آخری ضخیم تبصرہ ہے۔ یہ تذکرہ 1271 ھ میں لکھا گیا جو کہ ہم عصر شعرا کا جامع ترین تذکرہ ہے۔ اس کو خلیل الرحمن داودی نے دو جلدوں میں مرتب کیا ہے۔ پہلی جلد میں ڈاکٹر وحید قریشی اور خود مرتب کے بیش قیمت مقدمے ہیں، اس کے علاوہ مصنف کے احوال اور تذکرہ کے سبب تالیف پر ایک لمبی بحث ہے۔ پھر الف بائی ترتیب سے باب الزا المعجمہ (ز) تک اس جلد میں شعرا شامل ہیں۔ جبکہ دوسری جلد میں باب السین (س) سے باب الیا (ی) تک شعرا کے نام شامل ہیں۔ اس کے بعد خاتمہ ہے۔ اس تذکرے کو بنیادی ماخذ کے طور پر مطالعہ کیا جانا چاہئے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free