aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو تحقیق کی روایت میں مالک رام کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ان کا ایک نمایاں وصف ان کی غالب شناسی ہے۔ لیکن زیر نظر کتاب ان کے ایک تذکرے پر مبنی یے جو انہوں نے اپنے معاصرین پر قلمبند کیا تھا۔ یہ تذکرہ کل چار جلدوں میں ہے اور یہ اس کی تیسری جلد ہے جس میں انہوں 1974 اور 1975 میں وفات پانے والے ادبا کے حالات اور کلام کا ذکر کیا ہے۔ مالک رام کے یہ تذکرے کئی معنوں میں اردو کی ادبی تاریخ کا اہم جز ہیں جس میں انہوں نے الگ الگ ادوار کے ادبا، شعرا اور صحافیوں کے حالات شائع کیے ہیں۔ بیسویں صدی کے اردو ادب کے مؤرخین کے لیے یہ تذکرے انتہائی وقیع دستاویز کی حیثیت رکھتے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets