aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سر زمین ہند ہمیشہ سے اولیاء و بزرگا ن دین کی سر زمین رہی ہے ۔ چپہ چپہ پر بزرگوں کے مزارات مل جاتے ہیں، خانقاہوں کا بہترین سلسلہ ہندوستان میں رہا ہے ، خانقاہوں کے تحت ایک زمانہ تک اتقیاء پیدا ہوتے رہے جن کے لیے بے شمار اعتقادات عوام میں تھے ۔ اس کتاب میں انہوں نے انیس اہم اور نامور اولیا کا ذکر کیا ہے جس میں خواجہ ہارونی کوخواجہ معین الدین چشتی سے پہلے ذکر کیا ہے جو خواجہ صاحب کے پیرو مرشد تھے ، آ پ ہندوستان صرف ایک مر تبہ تشریف لائے لیکن آپ ہی کی وجہ سے خواجہ اجمیری ہندوستا ن آئے تو آپ کاذکر ہندوستان کے اولیا میں کیا گیا ۔اس کے بعد خواجہ اجمیر ی سے لے کر فضل الرحمان گنج مرادآبادی اور حافظ محمد علی خیرآبادی تک کا ذکر ہے ۔ تما م اولیا کے حالات زندگی کو تفصیل سے پیش کیا ہے ، اس کے بعد ان کے خدمات پر معلومات ہیں جن سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان مریدین کون کون تھے اور ان کی تعلیمات کیا تھیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets