Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : عاشق الٰہی میرٹھی

ناشر : ناظم کتب خانہ یحیوی متصل مظاہر علوم، سہارنپور

مقام اشاعت : سہارن پور, انڈیا

سن اشاعت : 1977

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات, مذہبیات

ذیلی زمرہ جات : اسلامیات

صفحات : 614

معاون : گورو جوشی

تذکرۃ الرشید
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

شیخ الاسلام ابو مسعود رشید احمد گنگوہی حضرت ہدایت اللہ انصاری کے فرزند تھے۔ آپ کی پیدائش 1244ھ میں ہوئی، آپ نے مولانا مملوک علی نانوتویؒ، مولانا عبد الغنی دہلوی، مولانا احمد سعید دہلوی اور مولانا امداداللہ مہاجر مکی وغیرہم سے تعلیم حاصل کی۔ . 1297ھ میں حضرت مولانا قاسم نانوتوی کی وفات کے بعد دار العلوم دیوبند کے سرپرست ہوئے، مشکل حالات میں دار العلوم کی گتھیوں کو سلجھا دینا ان کی ایک بڑی خصوصیت تھی۔ 1314ھ سے مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور کی سرپرستی بھی قبول فرمالی تھی۔ فقہ اور تصوف میں تقریباً 14 کتابیں تصنیف فرمائیں۔1857ء میں انگریزوں کے خلاف صف آرا ہو گئے اور اپنے مرشد حضرت حاجی صاحب اور دوسرے رفقا کے ساتھ شاملی کے معرکۂ جہاد میں شامل ہوکر خوب داد شجاعت دی۔ جب میدان جنگ میں حافظ ضامن شہید ہوکر گرے تو آپ ان کی نعش اٹھا کر قریب کی مسجد میں لے گئے اور پاس بیٹھ کر قرآن شریف کی تلاوت شروع کردی۔ معرکۂ شاملی کے بعد گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا اور ان کو گرفتار کر کے سہارنپور کی جیل میں بھیج دیا گیا، پھر وہاں سے مظفرنگر منتقل کر دیا گیا، چھ مہینے جیل میں گزرے، وہاں بہت سے قیدی آپ کے معتقد ہو گئے اور جیل خانے میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے لگے۔ زیر نظر کتاب "تذکرۃ الرشید" قطب العالم حضرت اقدس گنگوہی کی سوانح حیات ہے جسے مولانا عاشق الہی میرٹھی نے تحریر کیا ہے۔ یہ کتاب دو جلدوں میں ہے۔ دونوں جلدوں کا ایک ہی ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے