aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جدید ذرائع ابلاغ میں ٹیلی ویژن ایک مقبول اور موثر ترین ذریعہ ہے۔نوے کی دور میں ٹیلی ویژن کی ایجاد کے بعد اس کی مقبولیت اور اہمیت بڑھتی گئی۔اس نے نہ صرف شہروں اور قصبوں میں بلکہ دور دراز کے دیہی علاقوں میں ہر گھر میں اپنی جگہ بنالی تھی۔جس کے بعد ٹیلی ویژن کی دنیا ہر لحاظ سے ایک مستحکم صنعت اور بعض اعتبار سے فلمی دنیا سے بھی بڑی صنعت بن چکی تھی۔ٹیلی ویژن کے مختلف شعبوں میں مزدوروں سے لے کر تکنیکی ماہروں اور مصنفوں تک ہر قسم کے افراد کی ضرورت پڑتی ہے۔اسی ضرورت کے پیش نظر اس کتاب کو تصنیف کیا گیا ہے۔جس میں اس شعبہ میں استعمال ہونے والی تمام تکنیکی اصول وضوابط کو آسان اردو زبان میں پیش کیا گیا ہے۔کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اول تاریخ ،دوم تحریر اور سوم تکنیک ۔جس کے تحت ٹی وی پروگرام ،پروڈکشن سے متعلق بیشتر اصناف کو الگ الگ سمجھایا گیا ہے۔اس شعبہ میں استعمال ہونے والی اصطلاحات کو بھی پیش کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free