aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ایسی کئی باتوں کا ذکرقرآن و حدیث میں پہلے ہی آچکا ہے ۔جو جدید سائنسی تحقیقات سے بالکل صحیح ثابت ہو رہی ہیں۔متعدد ماہرین سائنس نے قرآن و حدیث کی سائنسی باتوں کو اپنے تحقیق کا موضوع بنایا اور حقائق ثابت کئے ،ان ہی میں نباتاتی کیمیا کے ایک بڑے ماہر و محقق جناب ڈاکٹر اقتدار حسین فاوقی صاحب بھی ہیں۔انھوں نے قرآن مجید میں بتائی ہوئی متعدد اشیاء کے سلسلہ میں بہت عالمانہ اور محققانہ کوشش کی ہے۔زیر نظر کتاب " طب نبوی اور نباتات احادیث" ایک عمدہ مثال ہے۔جس میں ڈاکٹر صاحب نے ان دواؤں کی تحقیق جدید سائنسی معلومات و تحقیقات کی روشنی میں پیش کیں ہیں۔جن کا فرمودات رسول ﷺ میں بطور علاج ذکر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر صاحب نے عالمانہ تحقیق اور سائنسی تجربوں کی روشنی میں واضح کیاہے اور دکھایا ہے کہ عرصہ تک لوگ ان اشیاء کے اس طبی فائدہ کو پوری طرح سمجھنے سےقاصر رہے،جو اس میں مضمر تھے،اور حضور ﷺ نے پہلے ہی بتایا تھا ۔اللہ کے رسول ﷺنے جو دین و مذہب کی باتیں بتائی ہیں وہ سر آنکھوں پر،لیکن ڈاکٹر اقتدار صاحب نے اپنی عالمانہ تحقیقات کے ذریعہ ثابت کردیا کہ فرمودات رسول ﷺ کی ان طبی وضاحتوں اور ان کی فوائد کا بیان کسی بھی ماہر طب سے کم نہیں ہے۔یہ کتاب اہل علم وادب میں بڑے شوق سے پڑھی جائے گی۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets