aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "تلوک چند محروم شخصیت اور فن" ڈاکٹر زینت اللہ کا تحقیقی مقالہ ہے، جو انہوں نے پی ایچ کے لئے لکھا تھا، اور بعد میں کتابی شکل میں پیش کیا، اس کتاب میں تلوک چند محروم کی زندگی اور ان کی شخصیت سے متعلق اہم گفتگو کی گئی ہے، جس کی روشنی میں ان کے اخلاق و کردار اور ان کی خدمات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ان کے عہد کی علمی ادبی سیاسی صورتحال کا بخوبی تذکرہ کیا گیا ہے، جس سے ان کی فکری اساس کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے۔ تلوک چند محروم بنیادی طور پر نظم کے شاعر ہیں، کتاب میں ان کی نظمیہ شاعری کی خوبیاں دلکش انداز میں بیان کی گئی ہیں، ان کی نظموں کے موضوعات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جو محروم کی نظم نگاری پر حالی کے اثرات کو عیاں کرتے ہیں، ان کی غزلیہ شاعری پر تنقیدی گفتگو کی گئی، جو غزل میں تلوک چند محروم کے معیار و مقام کو واضح کرتی ہے، رباعیوں کی خوبیاں و خصائص بھی ایک باب میں واضح کئے گئے ہیں، اردو نظم، غزل رباعی کے آغاز و ارتقاء پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب تلوک چند محروم کی شخصیت اور فکر و فن سے بخوبی واقف کراتی ہے۔