aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ایوب خاور تازہ کار اور خوش فکر شاعر ہیں۔ ٹیلی ویژن دنیا کی مصروفیات نے ان کے اندر کے شاعر کے اظہار میں کچھ رکاوٹیں ڈالیں ،لیکن ان کے اندر کے شاعر نے انھیں ہمیشہ شاعر ہونے کااحساس دلایا جس کا ثبوت ان کا دوسرا شعری مجموعہ "تمہیں جانے کی جلدی تھی" ہمارے سامنےہے۔جس کے اب تک تین ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔قارئین میں یہ مجموعہ محبت نامہ کے نام سے کافی مقبول ہے۔وہ بنیادی طور پر نظم کے شاعر ہیں لیکن ان کا غزلیہ کلام بھی عمدہ ہے۔نظم وغزل ہر دو کے اظہار میں انھیں یکساں قدرت حاصل ہے۔زیر نظرمجموعہ میں شامل ان کی نظموں اور غزلوں کامطالعہ یہی بتا تا ہے کہ ایوب خاور کا طرز اظہار خالص ان کااپناہے۔ خاور کا انداز بیاں منفرد ہے۔ان کا کلام کلاسیکیت اورجدیدت کا حسین امتزاج ہے۔