aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"تند ہوا کے جشن میں"ڈاکٹر پیر زادہ قاسم کا شعری مجموعہ ہے، کہا جاتا ہے پہلے اس شعری مجموعہ کا نام "ایک دیا بجھا ہوا"تجویز ہوا تھا،تاہم بعد میں اس کا نام تند ہوا کے جشن میں رکھا گیا ،اس مجموعہ میں پیر زادہ قاسم کی غزلیں اور نظمیں شامل ہیں ، شروع میں کچھ غزلیں ہیں اس کے بعد آزاد نظمیں اور چند نثری نظمیں بھی ہیں اس مجموعہ کی تقریظ میں ،سید ابوالخیر کشفی صاحب لکھتے ہیں"اب کے ہماےشعر و ادب کا جو موسم ِگل ہمارے درمیان آیا ہے، یہ مجموعہ اس بات کا اعلان ہے کہ"تند ہوا کے جشن میں"بہار کا رقص بے کراں شروع ہو چکا ہے ، اس رقص کے سازینہ میں غزل کے تمام ساز موجود ہیں، شائستگی، ضبطِ نفس ، روایات کی پاسداری، اپنا لہجہ اور اس لہجہ میں سب کی بات۔"
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets