aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کارل مارکس نے عوام کی سیاسی تربیت کے لیے مضامین اور تقاریر کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا۔مارکس کا مقصد یہ تھا کہ ذرائع پیدوار کی تبدیلی سے جو سماجی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں اس کو واضح کرسکے۔مارکس وہ پہلا شخص ہے جس نے مارکسی نظریہ پیش کیا جس کے تحت یہ بتایا کہ سماج کاارتقا اس کی تشکیل معاشی تعلقات کا نتیجہ ہے۔پیش نظر کتاب "اجرتی محنت اور سرمایہ"مارکسی فلسفے کی ایک اہم ترین تشریح ہے۔جس میں مزدور کی محنت ،قوت محنت، اجرت اور سرمایہ دار کے منافع وسرمایہ کے ارتقا کے متعلق ،سائنٹفک تجربہ کرتے ہوئے بتلایا گیا کہ سرمایہ دارانہ نظام میں مزدور ،کس طرح غلام و مجبور بنا ہوا ہے۔مزدور اور سرمایہ دار کے باہمی معاشی تعلقات اس کتاب کا موضوع ہے۔مارکسی ادب میں اس کتاب کی کلاسیکی اہمیت ہے۔