aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "ام التواریخ" منشی حسین فرحت دہلوی کی کتاب ہے۔ فن تاریخ گوئی پر مشتمل یہ ایک بہترین کتاب ہے جس میں اس فن کے اصول و قواعد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تاریخ گوئی سے متعلق تمام فنی روایات و اصطلاحی خوبیوں کو بیان کیا گیا ہے۔ کتاب میں تاریخ گوئی کے تمام قواعد پر روشنی دالی گئی ہے، کہ کس طرح مادہ تاریخ نکالا جاتا ہے۔ ماضی میں تمام استاد شعرا اس فن سے واقف ہوتے تھے، لیکن آج اس فن کے عالم خال خال ہی نظر آتے ہیں۔ اس کتاب سے اس فن کی تفہیم کی جا سکتی ہے اس کی باریکیوں کو جانا جا سکتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free