aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جس طرح تاریخ صرف جنگ کی خونی داستان بیان کر دینے کا نام نہیں، اسی طرح ادبی تاریخ بھی صرف خصائص عہد و دور بیان کر دینے کا نام نہیں ہے بلکہ اس جدید دور میں ادب و تاریخ کے تقاضے الگ الگ ہیں۔ اب ضرورت ہے ادب کے اس ماحول کو بیان کرنے کی جس ماحول میں اور جن حالات میں رہ کر وہ ادب پروان چڑھا ہے۔ اب جس عہد کے ادب کی بات کی جائیگی اس عہد کےسیاسی، سماجی، اقتصادی، تاریخی اور ثقافتی پس منظر کے تناظر میں یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کون کون سے عوامل ہیں جن کی بنا پر اس ادب کو ویسا ہی تخلیق ہونا چاہئے تھا جیسا کہ ہے۔ اس کتاب میں اسی بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ہم جس عہد کے ادب کی بات کر رہے ہیں اس عہد کے سیاسی، سماجی، اقتصادی،تاریخٰ احوال کیا تھے اور کیوں ادب کو ویسا ہی تخلیق ہونا تھا جیسا کہ ہوا۔پوری کتاب 19 ابواب پر منقسم ہے اور ہر عنوان عہد بہ عہد تقسیم کیا گیا ہے۔ اردو زبان و ادب کی ابتداء سے لیکر 1857 تک کے ادبی و لسانی پس منظر کو بیان کیا گیا ہے اور جگہ جگہ کتاب کو میپ(نقشہ) سے دکھانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ اردو ادب میں بھی تحقیقی تاریخ اگر پڑھنی ہو تو اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہئے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets