aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب کی تاریخ اتنا کامن نام ہے کہ نام سے ہی پتہ چل جاتا ہے اندر کیا ہے۔ یہ کتاب بھی اردو ادب کی تاریخ پر ایک مفصل بیان ہے جو اردو کے ارتقائی دور سے شروع ہوکر اپنے عہد تک کی تاریخ پر روشنی ڈالتی ہے ۔ اس کتاب میں اردو دکن اور شمال میں کس طرح سے ترویج پاتی ہے اس کے علاوہ میر و سودا کا عہد، انشا و مصحفی، ناسخ و آتش، ذوق و غالب کے عہد کو الگ سے بیا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نثر اردو میں فورٹ ولیم کالج اور جدید ادب پر بات کی گئی ہے پھر غزل، تحقیق و تنقید، انشائیہ و مقالات ، ناول و افسانہ پر بات کی گئی ہے۔ یہ کتاب اس وقت لکھی گئی جب ترقی پسند کا دور تقریبا ختم ہو چکا تھا اس لئے اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ اس عہد میں آکر اس کو کیسے دیکھا جاتا تھا۔ اس لئے یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک بہترین کتاب ہے جس کی اہمیت سے انکارنہیں کیا جا سکتا۔