aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردوزبان و ادب میں بہت زیادہ وسعت ہےکہ وہ کسی بھی دوسری زبان کے الفاظ کونہ صرف اپنے اندر سمولیتی ہےبلکہ اس میں اس قدر لچک ہے کہ ہر حال ہر علاقہ میں خود کو ڈھال لیتی ہے۔اس زبان و ادب نے ہندوستان کو متحدکرنے اور امن قائم رکھنے میں بھی بے حد اہم کردار اد اکیا ہے۔اردو ادب کا دائرہ بہت وسیع اور جامع ہے۔اس میں زندگی کی متنوع مسائل کے علاوہ انسانی حقوق کا بیش بہا سرمایہ موجودہے اس نے ہمیشہ انسانی اعلیٰ قدروں کو سراہا ہے اور انسانی حقوق کاتحفظ کیا ہے۔اسی موضوع سے متعلق پیش نظر کتاب اہم ہے۔جس میں اردو ادب میں حقوق انسان اور امن کے سرمایہ کاجائزہ لیا گیا ہے۔حقوق انسانی اور امن کے موضوع سے متعلق مختلف مضامین اس کتاب کی زینت ہیں۔