aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خآکہ نگاری اردو زبان و ادب کی ایک مقبول صنف سخن رہی ہے ۔ خاکہ کے لئے کوئی خاص موضوع کی تخصیص اگرچہ نہیں ہے مگر زیادہ تر دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ ان ہی لوگوں کے زیادہ خاکے لکھے گئے جنہوں نے فنون لطیفہ یا کسی اور خاص میدان میں طبع آزمائی کی ہو ۔ اردو ادب کے زیادہ تر خاکہ نگار یا تو افسانہ ، انشائیہ یا مزاح نگار ی کو پروان چڑھاتے ہیں ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خاکے میں یہ تمام صفات یکجا ہو گئیں اور اس میں اسالیب کے تنوع کے ساتھ ساتھ فنی اعتبار سے بھی خاصی وسعت پیدا ہو گئی ۔ اس کتاب میں خاکہ کی ماہیت و فن، خاکہ نگاری ایک صنف ادب، اس کی اقسام، انگریزی ادب میں خاکے کی روایت، اردو کی خاکہ نگاری کا تاریخی جائزہ ،اس کا ارتقاء اردو میں، اردو کے خاکہ نگار ایک تنقیدی جائزہ، مستقبل کے امکانات جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔