aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان وادب کی ترویج و اشاعت میں خواتین نےبے حد اہم کرداراداکیا ہے۔ادب کی ہر صنف کو پروان چڑھانے میں صنف نازک نے مردوں کے شانہ بہ شانہ ساتھ دیاہے۔ شاعری اور نثر نگاری بالخصوص تنقید نگاری میں بھی خواتین نے اپنے فن کے جوہر دکھلائے ہیں ۔زیر نظر کتاب اسی موضوع سے مناسبت رکھتی اہم ہے۔جس میں ڈاکٹر عظمٰی فرمان فاروقی نے اردو ادب میں نسائی تنقید کا تجزیہ کیا ہے۔اس کے علاوہ مصنفہ نے نسائیت کی تعریف،مغربی ادب میں نسائیت کی تحریک کا آغاز، برصغیر میں نسائیت کی تحریک کی ابتدا اور ارتقا کا تفصیلی جائزہ بھی لیا ہے۔ یہ کتاب اردو میں نسائی تنقید کے خدو خال متعین کرنے میں معاون ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets