aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نثری ادب میں افسانہ سب سے زیادہ لکھی جانے والی صنف ہے۔ جس کی مقبولیت ہر دور میں یکساں رہی ہے۔ پیش نظرسید محمد عقیل کی اردو افسانے سے متعلق مختلف مضامین کا مجموعہ ہے۔جس کو سید محمد عقیل کی شاگردہ ڈاکٹر طاہرہ پروین نے مرتب کیا ہے۔ کتاب کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے حصے میں افسانے کی تنقید،جن میں نئے افسانہ نگاروں کی کہانیاں، ان کا اسلوب ، زبان و بیان وغیرہ پر مضامین شامل ہیں۔کتاب کا دوسرا حصہ اردو کے معروف افسانہ نگاروں کے افسانے اور تجزیوں پر مبنی ہے۔سید عقیل صاحب نے ان مضامین میں عملی نظریات کے ذریعہ افسانوں کا تجزیہ کیا ہے۔افسانوی ادب پر مذکورہ مضامین سے اردو افسانے اور فکشن کی بدلتی صورت حال کا اندازہ ہوجاتا ہے۔