Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : حسن الدین احمد

زبان : Urdu

موضوعات : زبان و ادب

ذیلی زمرہ جات : زبان

صفحات : 740

معاون : حیدر علی

اردو الفاظ شماری
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

ڈاکٹر حسن الدین احمد ریاست حیدرآباد اور حکومت ہند ، دونوں کی سیول سروس میں بر سر خدمت ، ہندوستان کے مرکزی وقف کونسل کے رکن ، غیر منقسم آندھرا پردیش میں وقف بورڈ کے صدرنشین اور ہندوستان کے قومی اقلیتی کمیشن کے صدرنشین رہ چکے تھے۔ وہ الٰہیات ، اسلامیات ، بین مذہبی مذاکرات اور سماجی تعلیمی موضوعات پر کئی کتابیں ، نغمہ الوہیت کے نام سے بھگود گیتا کے اردو مترجم بھی رہ چکے تھے۔زیر نظر کتاب ،"اردو الفاظ شماری "ان کی ایک اہم تصنیف ہے۔الفاظ شماری در اصل الفاظ کی گنتی کرنے اور الفاظ کی تکرار قائم کرنے کو کہتے ہیں ۔الفاظ شماری کے ذریعہ الفاظ کی فہرست مرتب کی جاتی ہے ، یہ فہرست کسی بھی زبان کی ترقی وترویج کے لیے کافی کار آمد ہوتی ہے ، زیر نظر کتاب میں مصنف نے اردو زبان کے ماضی حال اور مستقبل کو لیکر بحث کی ہے ، اس کے بعد "الفاظ تاریخ کی دین ہیں" ، "اردو الفاظ شماری" ،طریقہ کار اور اصول" ، "نتائج" ، نمائندہ اور منتخب الفاظ کی فہرست ،"(بلحاظ ،حروف تہجی) نمائندہ اور منتخب الفاظ کی فہرست(بلحاظ تکرار) وغیرہ جیسے عناوین پر تحقیق مواد پیش کیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے