aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"اردو دائرہ معارف اسلامیہ" دراصل دائرۃ المعارف الاسلامیہ یا انسائیکلوپیڈیا آف اسلام کا اردو زبان میں کیا گیا ترجمہ ہے جو جامعہ لائیڈن، نیدرلینڈز سے 1913ء سے 1938ء کے وسطی زمانہ میں شائع ہوتا رہا۔ اس سے قبل اردو زبان میں کوئی دائرۃ المعارف اسلام، تاریخ اسلام اور مشاہیر اسلام کے حوالے سے موجود نہ تھا۔ 1948ء میں جامعہ پنجاب کے تحت منعقد ہونے والی پہلی اردو کانفرنس میں پرنسپل اورئینٹل کالج، جامعہ پنجاب ڈاکٹر مولوی محمد شفیع، لیکچرار اردو، اورئینٹل کالج، جامعہ پنجاب ڈاکٹر سید عبد اللہ نے یہ تجویز پیش کی کہ جامعہ پنجاب ایک اسلامی دائرۃ المعارف کے ترجمہ کا بیڑا اٹھائے جیسے کہ جامعہ لائیڈن نے دائرۃ المعارف الاسلامیہ شائع کیا۔ اس تجویز پر عمل درآمد 1950ء میں ہوا جب جامعہ پنجاب میں ایک ادارہ اس کام کے لیے قائم کیا گیا جو بعد ازاں شعبہ اردو دائرہ معارف اسلامیہ کہلایا۔ یہ کام ۲۴ جلدوں پر مشتمل ہے۔ زیر نظر چھٹی جلد ہے۔
Read the author's other books here.
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets