aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عود ہندی کے بعد "اردوئے معلی" غالب کے خطوط کا دوسرا مجموعہ ہے۔ جو دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ غالب کی زندگی میں ہی چھپ چکا تھا جبکہ دوسرا حصہ غالب کے انتقال کے بعد منظر عام پر آیا۔ زیر نظر اردوئے معلی صدی ایڈیشن ہے۔ جو تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصہ کی دوجلدیں ہیں جبکہ دوسرا اور تیسرا حصہ ایک ساتھ ہے۔ اس ایڈیشن کو سید مرتضی حسین فاضل نے مرتب کیا ہے۔ اس ایڈیشن کو تیار کرنے میں بہت محنت سے کام لیا گیا ہے اس لئے اغلاط کی گنجائش بہت کم ہے۔ مرتضی حسین فاضل نے اپنے مقدمہ میں اس ایڈیشن کی تمام خصوصیات اور اردوئے معلی کے دیگر نسخوں پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ تیسرا حصہ ضمیمہ کے طور پر ہے جس میں تقریبا ۸۹ زائد خطوط جو اردوئے معلی کے دونوں حصوں میں شامل نہیں تھے کو شامل کیا گیا ہے۔ مرتب نے حواشی کا بہت خوبصورتی سے اہتمام کیا ہے جس سے غالب کے خطوط کا مزا دو بالا ہوجاتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free