Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Zahoor Shahdad Azhar

Publisher : Gulshan Publishers, Srinagar

Year of Publication : 1995

Language : Urdu

Categories : Research & Criticism

Sub Categories : Poetry Criticism

Pages : 202

Contributor : Anjuman Taraqqi Urdu (Hind), Delhi

urdu ghazal mein shahid baazi
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

غزل کو کسی نے اردو شاعری کی آبرو کہا ہے تو کسی نے اردو غزل کی گردن بے تکلف مار دینے کی بات کہی ہے ۔ کیوں کہ غزل کی صنف اگر ایک طرف حسن بے پناہ رکھتی ہے تو دوسری طرف کہیں نہ کہیں اس کی چلی آ رہی روایت میں کجی بھی نظر آتی ہے۔ غزل خالص فارسی صنف سخن ہے جو قصیدے کی تشبیب سے نکل کر حسن بیان کے نئے زاویوں کے ساتھ فارسی شاعری میں جلوہ افروز ہوئی ۔مگر فارسی شاعری کا مزاج پہلے سے ہی شاہد بازی کاتھا اور یہ موضوع غزل سے بہتر کہاں ادا ہو سکتا تھا اس لئے فارسی غزل نے بھی وہی روش اپنا لی جو اس سے قبل چلی آ رہی تھی۔فارسی کا ایک عظیم شاعر دقیقی طوسی جس نے شاہنامہ فردوسی کی گویا بنیاد رکھی تھی اسی شاہد بازی کے چلتے اپنے غلام کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا۔اردو جس نے فارسی شاعری سے ہی خوشہ چینی کی تھی اور اس کے ابتدائی ادبا فارسی کے ہی لوگ تھے اس لئے اردو کو وہ لوگ اس سے بچا نہ پائے۔اس طرح سے لڑکوں کے حسن و جمال پر یہاں بھی خوب لکھا گیااور جس طرح سے فارسی شاعری کے صوفی شعرا اس سے نہ بچ سکے اسی طرح اردو شعرا بھی اپنا دامن اس سے نہ بچا سکےجس کے نتیجے میں مجاز لکھنوی سے قبل اردو شاعری میں اکثر حسن و عشق کی جو باتیں ہوئی ہیں وہ شاہد بازی کے حوالےسے ہی تعلق رکھتی ہیں۔ گو اس کو مجاز کہہ کر بچا جا سکتا ہے مگر حقیقت کے ہوتے ہوئے اتنا مجاز کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملے گا۔یہ کتاب بھی اردو میں شاہد بازی کے موضوعات پر شاعری کرنے والے شعرا کے کلام کا جائزہ اور اس کی روایت پر محمول ہے۔ کتا ب میں اردو غزل کہنے والے شعرا کے کلام سے شاہد بازی کی مثالیں دی گئی ہیں ۔ اردو غزل کو نئے زاویہ سے اور بھی زیادہ گہرائی سے دیکھا جانا چاہئے۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More
Speak Now