aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان کے صحیح استعمال کے لیے اس کے قواعد اور شاعری میں مہارت حاصل کرنے کے لیے علم عروض،علم صرف و نحو سے واقفیت ضروری ہے۔یہ موضوع مشکل لیکن بے حد اہم ہے۔اسی لیے اس موضوع پر کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔پیش نظر کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔جس میں اردو علم ہجا و علم عروض جدید پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔جس میں سالمات، تجزیہ،تقطیع،استخراج بحور،اصناف سخن،وغیرہ کی تعریف ،مع مثالیں درج ہیں۔