aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو تحقیق وتنقید کی روایت میں رشید حسن خاں کے کاموں کی نوعیت بہت مختلف ہے۔انہوں نے کلاسیکی متون کی ترتیب میں جن نئی جہتوں کااضافہ کیا ہے ان سے متعلقہ متن اپنے عہد کی کل صورتحال کے ساتھ سامنے آجاتا ہے۔’’باغ وبہار‘‘ اور’’مثنوی گلزار نسیم ‘‘کے مرتبہ متن کو دیکھنے ہی سے رشید حسن خاں کے گہرے تحقیقی شعوراور وسیع تر لسانی آگہی کا اندازہ ہوتاہے۔ان متون کی ترتیب میں بھی رشید حسن خاں کی دلچسپی کا محورزبان اس کا متنوع معنیاتی کرداراور اس کے املا کی ادلتی بدل صورتیں رہی ہیں ۔’’اردو املا‘‘زبان کی تحریری صورتوں سے ان کی اسی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔ رشید حسن خاں نے اس کتاب میں پہلی بار املا کے مسائل کو سنجیدہ علمی مطالعے کا موضوع بنایا ہے۔اس کتاب کا مطالعہ ان سب لوگوں کی ضرورت ہے جو زبان وادب کے معاملات سے وابستگی رکھتے ہیں ۔کتاب پڑھئے اور اپنے اتفاقات واختلافات درج کیجئے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets