aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ رسالہ فن انشا پردازی پر لکھا گیا ہے ۔ جس میں انشا پردازی کے اقسام اور ان کے اصول کو مرتب کیا گیا ہے ۔ چونکہ انشا پردازی ایک مستقل فن ہے اور کوئی بھی زبان اس وقت تک ترقی یافتہ زبان نہیں کہی جا سکتی ہے جب تک کہ اس کے اصول نہ مرتب کئے جائیں ۔ اردو زبان اپنی کم عمری کے باوجود بھی دیگر کئی زبانوں کے مقابلے میں پیش پیش نظر آتی ہے حالانکہ ابھی اس کا زبانوں کے عروج و زوال کے زمانے کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ابھی یہ زبان ایام طفلی میں ہے مگر جب ہم اس کی نثر و نظم کا مطالعہ کرتے ہیں تو یہ بات بہت جلد صاف ہو جاتی ہے کہ اب یہ زبان اپنی عروج پر ہے ۔ اس لئے یہاں بھی ہر صنف سخن کے لئے اصول مرتب ہوں ۔ مصنف موصوف نے اس کتاب میں انشا نگاری کے اصول پر بحث کی ہے اور مضمون نگاری ، اسلوب بیان ، عنوان کا انتخاب ، اختصار ، اردو انشا نگاری کے اصناف، خطوط نویسی ، خلاصہ نویسی وغیرہ عنوانات کے تحت سیر حاصل بحث کی ہے ۔ جو کہ آج بھی فائدہ سے خالی نہیں۔