aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بلجیت سنگھ کی تحریر کردہ کتاب "اردو کا مکمل باغی شاعرکبیر" کبیر کی شخصیت و فن پر یہ مختصر کتاب ہے ، کبیر کا شمار ہندوستان کے عظیم ترین سنتوں میں سے ہوتا ہے، کبیر داس کی عظمت ہندی بھگتی اور مسلم تصوف کا حسین امتزاج ہے،اس کتاب میں کبیر داس کی پیدائش ،خانگی زندگی ، شادی، تصوف ،اسلامی تناظر، ہندو مسلم تعاون، کبیر کی شاعری کا تفکیری پہلو،کبیر کے یہاں رام کا تصور ، مکتی ، جگت ، اور بھگتی کے حوالے سے کبیر داس کے نظریات کو پیش کیا گیا ہے ۔ساتھ ہی ساتھ کبیر داس کے دوہے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے ، آخر میں کبیر کی باغیانہ شاعری کے تحت ان خیالات کو بیان کیا گیا جس میں کبیر نے برائے نام مذہبی اختلافات کو ختم کرنے کے لئےنئی اصطلاحات وضع کر کے رام کے ساتھ وہ اوصاف حمیدہ جوڑ دیے جو خدایا اللہ کے ساتھ منسلک تھے، انھوں نے نئی اصطلاحات کے ذریعہ برہمنوں کو یہ باور کرایا کہ سنسکرت کے بغیر بھی ہندوستانی گزارا کر سکتے ہیں ، اور عبادت کے لئے مندروں کے دروازے بھی کھٹکھٹانے کی احتیاج نہیں ہے، اس بغاوت کے لئے انھوں نے ایسی زبان استعمال کی جو بہت کم لکھی جاتی تھی، اس طرح کبیر صاحب نے ایک نئی ملک گیر زبان کو رائج کر کے قومی یک جہتی کے لئے ایک انقلابی قدم اٹھایا۔اس مختصر کتاب میں ان تمام چیزوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets