aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو کا پہلا ناول :خط تقدیر " پرو فیسر محمود الہ کی ترتیب کردہ کتاب ہے، پروفیسر محمود الٰہی نے مولوی کریم الدین کی لکھی ہوئی کتاب ’خط تقدیر‘ کو اردو کا پہلا ناول قرار دیتے ہوئے اس پر کئی ثبوت پیش کیے ہیں۔ اس پر مقدمہ لکھ کر 1964 میں "اردو کا پہلا ناول-خط تقدیر" کے نام سے شائع کیا۔ مولوی کریم الدین نے خط تقدیرلکھا اور دیباچہ میں روایت سے انحراف کے بارے میں اشارہ بھی کیا۔کریم الدین مشرقی علوم و فنون کے علم بردار ہوتے ہوئے بھی مغرب کے علمی و ادبی مذاق میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ انگریزی کی مقبولیت اور کامیابی دیکھ کر اردو کو بھی اس کے مقابل دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے۔ اردو میں قصہ بیان کرنے کا جو طریقہ اس وقت تھا اس سے انہیں تکلیف پہونچی تھی۔ اس لئے قصہ لکھتے وقت انہوں نے روایت سے انحراف کیا۔ بقول محمود الٰہی ’’اسے روایتی قصہ نگاری کی شدید مخالفت اور نئے طرز کے قصوں کو رواج دینے کی پہلی شعوری کوشش سے تعبیر کرنا غلط نہ ہوگا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets