aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تدریس مکمل طور پر ایک سائنسی عمل ہے۔ حتیٰ کہ جدید دور میں ادب اور آرٹس کی تدریس بھی ایک سائنسی عمل میں منقلب ہو چکی ہے۔ یہ کتاب ایسے ہی ایک فن پر لکھی گئی ہے جس میں مرکزی نکتہ اردو زبان و ادب کی تدریس سے متعلق ہے۔ کل سترہ ابواب پر مشتمل یہ کتاب اردو کی تدریس کے حوالے سے کئی باریک پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے، مثلاً اردو رسم الخط، مبتدیوں کو پڑھانے کے طریقے، تدریسی اشارات، چھوٹے حروف کی تدریس، اعراب اور حروف علت، درسی کتب کو پڑھانے کے لیے امدادی اشارات، مضمون گوئی و مضمون نگاری، زبانی مضمون کی تعلیم، مکالمات، زبان و بیان، تصویری مضمون اور خط نویسی جیسے موضوعات کا احاطہ کرنا بھی گویا ایک سائنسی تدبیر ہے۔ کتاب کی ایک خاصیت یہ بھی ہے یہ ہر درجے کے لیے علیحدہ علیحدہ تدریس کی رہنمائی کرتی ہے۔ اردو اساتذہ اور معلمین کے لیے یہ ایک بہت کار آمد کتاب ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free