aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب سید فضل اللہ کا افسانوں کا انتخاب ہے۔ انہوں نے اس انتخاب کے عنوان پر ہی جلی حروف میں لکھا ہے ’اردو کے بہترین افسانے‘ اور ان کا کہنا بالکل بجا اور صحیح ہے کہ اردو ادب کے افسانے کی تاریخ میں یہ مشہور اور عمدہ افسانوں کی فہرست میں رکھے جا سکتے ہیں۔ حالانکہ اس انتخاب میں کچھ نام ایسے ہیں جو قاری کو چونکا سکتے ہیں ،مثلاً اس میں گلشن نندہ کا افسانہ ’نگینہ‘ بھی شامل ہے۔ گلشن نندہ اردو کے ادیب نہیں سمجھے جاتے، البتہ مقبول بہت تھے۔ ان کے علاوہ اس انتخاب میں کرشن چندر، خواجہ احمد عباس، بیدی، عادل رشید، فکر تونسوی، مولانا آزاد، م۔ک۔ مہتاب، مہندرناتھ، کنہیا لال کپور، ذکی انور اور شوکت تھانوی کے افسانے شامل ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free