aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حروفِ تہجی سے مراد وہ علامتیں ہیں جنہیں لکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثر زبانوں میں یہ مختلف آوازوں کی علامات ہیں مگر کچھ زبانوں میں یہ مختلف تصاویر کی صورت میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ بعض ماہرینِ لسانیات کے خیال میں سب سے پہلےسامی النسل یافونیقیلوگوں نے حروف کو استعمال کیا۔ بعد میں عربی کی شکل میں حروف نے وہ شکل پائی جو اردو میں استعمال ہوتے ہیں۔ بعض ماہرین ان کی ابتدا کو قدیم مصرسے جوڑتے ہیں۔اردومیں جو حروف استعمال ہوتے ہیں وہ عربی سے لیے گئے ہیں۔ جنہیں حروف ابجد بھی کہا جاتا ہے، زیر نظر کتاب اردو کے حروف تہجی کے حوالے سے ہے جس میں اردو نے فارسی کے استعمال کی وجوہات،فارسی رسم الخط کاا ردو پر اثر،نئے حروف کب اور کیوں وضع کئے گئے،اور اردو کے موجودہ حروف میں کتر بیونت کی احتیاج جیسے مباحث پیش کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ میرزا روشن کے رسالہ" سہ ضابطہ ہندی"کا متن اور اسکا مختصر تعارف بھی پیش کیا گیاہے۔