aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تقریبا ساڑھے آٹھ سو منتخب اشعار کا یہ مجموعہ ہے۔ جس میں قدما سے لیکر معاصر عہد تک کے ان معروف اور زبان زد خاص و عام اشعار کو جگہ دی گئی۔ان کے صحیح متن و قرات اور شعرا کے تعین کے ساتھ ساتھ، مرتب نے اشعار کا انتخاب شعرا کے زمانے کے اعتبار سے درج کئے ہیں اور ساتھ ساتھ ان پر حواشی بھی لگائے ہیں اور اختلاف قرات کی بھی نشاندہی کی ہے اور ماخذ کی تفصیل بھی دی ہے۔ اس کے بعد آخر میں شعر کا مختصر تعارف بھی دیا گیا ہے۔مرتب نے یہ انتخاب ولی دکنی سے شروع کیا ہے اور یاس یگانہ چنگیزی پر ختم کیا ہے۔