aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو لسانیات کے حوالے سے یہ کتاب ایک اہم دستاویز ہے، اس کتاب میں اردو کی تشکیل و ارتقاء کے حوالے سے لسانی موضوعات و مباحث سے گفتگو کی گئی ہے ، اس کتاب میں اردو کے آغاز ، ارتقاء اور نواح دہلی کی بولیوں اور ان کے لسانی رشتوں کے حوالے سے مفصل مضامین شامل ہیں ، اردو کے رسم الخط ، ذخیرہ الفاظ ، ہندآریائی پس منظر اور رسم الخط کے حوالےسے عربی اور فارسی کا تاریخی و تحقیقی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب تحقیقی نوعیت کے آٹھ مضامین پر مشتمل ہے،جن میں بالترتیب اردو کے آغاز سے متعلق مختلف نظریات،شمالی ہند میں اردو کے لسانی و ادبی ارتقاء،اردو کی معکوسی آوازوں کا ارتقاء،سترہویں صدی کی اردو زبان کی صوتی خصوصیات،قدیم شعرائے دہلی کے دس مرثیوں کا جائزہ،اردو اور ہریانی کے لسانی رشتے،قدیم اردو کا سرمایہ ٔالفاظ،قدیم مخطوطوں کے حوالے سے املائی تبدیلی جیسےموضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free