aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زندگی کے ہر شعبہ میں صحافت نے اہم کردار اد اکیا ہے۔ خصوصا اردو صحافت اور اردو صحافیوں نے جدو جہد آزادی سے لے کر، تقسیم ہند، سیاسی نظم و نسق اور تعلیمی میدان میں بھی نا قابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔ سائنس و ٹکنالوجی کی روز افزوں ترقی کے دور میں اردو پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا نے بھی خوب ترقی کی ہے۔ زیر مطالعہ ڈاکٹر شگفتہ یاسمین کی کتاب "اردو کی مجلاتی صحافت اور غیر ملکی ادارے" ہے۔ جس میں اردو صحافت کی ابتدا و ارتقا، جدید ٹکنالوجی کا استعمال، ملکی اورغیر ملکی اداروں کے تحت اردو مجلوں کی تاریخ و ترقی اور سر زمین ہند پر غیر ملکی اداروں کے ذریعہ شائع ہونے والے جرائد کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔
خاندانی نام : شگفتہ یاسمین پیدائش : 5 ستمبر نوادہ، بہار تعلیم :ایم۔اے، بی۔ایڈ قلمی نام : شگفتہ یاسمین
کتابیں : نقوشِ غزل( شعری مجموعہ) 2017انکے ادبی مضامین کا مجموعہ بھی عنقریب شائع ہوگا
کلکتہ دور درشن کی پہلی نیوز کاسٹر ہونے کا بھی شرف حاصل ھے۔ 1992 سے تا حال اس سے منسلک ہیں۔انہیں 2003 میں اردو کی بہترین نیوز ریڈر کا ایوارڈ بھی مل چکا ھے۔ریڈیو پر بھی کافی عرصہ تک اناونسر کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں۔