aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سر سید نے نہ صرف اردو زبان کی حفاظت کی بلکہ اسے غیر معمولی ترقی دے کر اردو ادب کے نشو و نما و ارتقاء میں نمایاں حصہ لیا۔ انہوں نے اردو نثر کو اجتماعی مقاصد سے روشناس کرایا اور اسے عام فہم ، آسان اور سلیس بناکر عام اجتماعی زندگی کا ترجمان بنایا، زیر نظر کتاب میں اردو کی نثری تاریخ کا جائزہ لیا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ اردو کی نثری تاریخ میں سر سید احمد خان کی خدمات اور ان کا مقام و مرتبہ بیان کیا گیا ہے۔اس کتاب کو مصنف نے پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے، پہلے باب میں سرسید سے پہلے اردو ادب کا جائزہ لیا گیا ہے، دوسرے باب میں سر سید کے دور کے سیاسی و سماجی پس منظر سے بحث کی گئی ہے، تیسرے باب میں سرسید کے ذریعہ اردو نثر میں ترقیات کو بیان کیا گیاہے، اور چوتھے و پانچویں باب میں سر سید کے ادبی کارناموں کا جائزہ لیا گیاہے۔