aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو میں نصابی کتب کا رواج جدید دور کی شاعری کے زمانہ سے شروع ہوتا ہے ۔ جب انگریزوں نے یہاں اپنا نظام تعلیم شروع کیا تو اس موقع پر اردو کے کئی نصابی کتب تیار کیے گئے۔ صوبہ جات کے حساب سے بھی نصاب کیے گئے۔ اسی کڑی میں مولوی اسماعیل میرٹھی کی کتابیں بہت ہی زیادہ مقبول ہوئیں ۔ اس زمانے کے بچوں کے موضوعات ، روز مرہ استعمال ہونے والے الفاظ ، جملوں وتراکیب کی ساخت ، شاعری میں ترنم کا خوبصورت استعمال اور مناظر فطر ت کی عکاسی وغیرہ کا مطالعہ کر نا ہوگا جو ہمیں بتائے گا کہ بچوں کی نصابی کتب میں کن چیزوں کا خیال رکھا جاتا ہے اور درست زبان کے استعمال میں ان کتابوں کا کیا رول رہا ہے ۔ یہ کتاب سر کار کی فرمائش پر انجمن ترقی اردو ہند کی جانب سے تیار کی گئی تھی اس میں درسیہ ٔ عثمانیہ ہے تو شاید حیدرآباد سے اس کا تعلق ہو۔ لیکن اس کے معاونین کا نام درج نہیں ہے جس سے یہ پتہ لگا نا مشکل ہے کہ کون سی نظم کن کی ہے اور کہانی کس نے لکھی ہے ۔
Read the author's other books here.